ساہیوال: کار لفٹر سے کار گئی، عملے کی مالک سے تکرار

ساہیوال(بیورورپورٹ)ہائی سٹریٹ پر شہری کی کاراٹھاکر لے جاتے ہوئے کارلفٹر سے کار گرگئی ‘ کارکو نقصان پہنچا‘ شہریوںکی طرف سے اظہار تشویش۔ چندماہ پہلے بھی لفٹر سے رکشہ گرگیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہائی سٹریٹ پر صدر چوک کے قریب ایک نوجوان اپنی کار کھڑی کرکے دکان سے سامان لینے گیا تو پیچھے سے کارلفٹر عملہ نے کار اٹھالی کار لفٹر کار لے جارہا تھا کہ لفٹر میں خرابی کے باعث بیلنس نہ رہنے پر کار گر گئی جس کے نتیجہ میں کار کو ڈینٹ پڑ گئے اور شیشہ ٹو ٹ گیاجس کے بعد کار مالک بھی پہنچ گیا اور بحث و تکرا ر کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ شہریوں نے بتایا ہے کہ کارلفٹر عملہ گاڑیاں اٹھا کر جرمانے کے لالچ میں جلد بازی کرتا ہے اور بعض اوقات گاڑی میں بیٹھی خوا تین کوبھی گاڑی سمیت اٹھا لیتا ہے اور لفٹر کے ڈرائیور سے گاڑی کی گرفت نہ ہونے سے آئے روز گاڑیاں گر رہی ہیں ۔ لفٹر کے ڈرائیور کی غفلت سے خد ا نخواستہ کوئی جانی نقصان بھی ہوسکتاہے۔ شہریوں نے کمشنر اورڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں