ساہیوال(بیورورپورٹ)ہائی سکیورٹی جیل سے 6خطرناک قیدیوں کو رہاکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے قمرزمان ‘ ضلع ٹانک کے عابد خان ‘محمد اشفاق ‘ضلع ایبٹ آباد کے کبیر خان ‘راولپنڈی کے انتخاب عباسی اور مہمند ایجنسی کے ظفر علی پر دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے 25سال قید کا حکم سنایا تھا جس کے بعد مذکورہ خطرناک مجرموںکو ساہیوال ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کردیاگیاتھا۔ مجرموںکی اپیل سماعت کے بعد لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے مجرموںکو رہا ئی کاحکم دے دیا جس کے بعد مذکورہ جیل سے گزشتہ روز رہا کردیاگیا۔
