اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعہ کے روز ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا جس کی گہرائی پچاسی کلومیٹرتھی اورزلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں