ساہیوال: گورنر پنجاب 13 دسمبر کو طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے

ساہیوال( بیورورپورٹ )حکومت پنجاب کی طرف سے ساہیوال ڈویژن کے ذہین اور ہونہار طلبا و طالبات میں میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ کی تقسیم 13دسمبر کو ہو گی۔گورنر پنجاب محمدرفیق رجوانہ طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے ۔یہ بات ڈی سی آفس میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے انتظامات بارے ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے کی ۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو قدیر احمد باجوہ‘اے ڈی سی جی خاوراحمد شہزاد‘اے سی کنول نظام بھٹو‘سی ای او ایجوکیشن اورہیلتھ‘ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز‘پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ساہیوال ڈویژن کے3433طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے جن میں 1917ساہیوال‘938اوکاڑہ اورپاکپتن کے 578طلبا وطالبات شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی‘ پارکنگ‘صفائی ستھرائی اور دیگر متعلقہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میںممبر ان اسمبلی چوہدری اشرف‘منیر ازہر‘طفیل جٹ‘ارشدملک‘ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ‘ڈی پی او عاطف اکرام‘قاسم ندیم ‘صدیق بلوچ ا ور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع میں نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور امن و امان کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں