ساہیوال: سینئیر صحافی چوہدری اسماعیل کی زوجہ انتقال کر گئیں

ساہیوال( بیورورپورٹ )داماد کی فوتگی کی خبرسن کر سینئرصحافی چوہدری محمداسماعیل کی اہلیہ اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چوہدری عثمان علی کی والدہ انتقال کرگئیں۔ گذشتہ روز چوہدری اسماعیل کے داماد اور چوہدری عثمان علی کے بہنوئی حبیب اﷲ 132/9-Lمیں انتقال کرگئے انہیں رات کے وقت سپردخاک کرکے چوہدری اسمعیل اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پہنچے توچوہدری اسماعیل کی اہلیہ اور چوہدری عثمان علی کی والدہ صدمہ برداشت نہ کرنے پر چل بسی۔ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں 134/9-L کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ میں ارکان اسمبلی ‘ سماجی ‘سیاسی ‘ تجارتی ‘مذہبی ‘وکلاء اور صحافتی حلقوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں