شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ فوری استعفیٰ دیں: طاہر القادری

لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری نے جسٹس باقر نجفی رپورٹ پر اعلیٰ سطح جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا، انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر شیخ رشید کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ سٹس باقر نجفی کی رپورٹ نے چھپاسچ بے نقاب کر دیا۔ شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہر القادری کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کےساتھ کھڑے ہیں ،موجودہ حکمران 30مارچ سے پہلے گھروں کو چلےجائیں گے۔طاہر القادری نے کہاکہ رپورٹ میں نواز شریف اور شہباز شریف کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، یہ وجہ ہے کہ 3 سال تک حکومت نے رپورٹ چھپائی رکھی، رپورٹ کے ہر صفحے پر ان کے قاتل ہونے کے ثبوت ہیں،یہ بیریئر ہٹانا نہیں میری تحریک کو دبانا چاہتے تھے۔رپورٹ میں لکھا ہے کہ تاریخ میں ایسا بھیانک باب نہیں لکھا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ فوری مستعفی ہوں،پناما لیکس کی طرز پر جے آئی ٹی بنائی جائے،اگر انہوں نے شرافت سے استعفا نہیں دیا تو احتجاج کریں گے،ان کواقتدارسے باہرنکالنے کیلئے آئینی میں رہ کر احتجاج کریں گے۔اس موقع پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا کہ ظلم انجام کو پہنچتا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہیں،شریف خاندان کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ 30مارچ سے پہلے پہلے کک آؤٹ ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں