ساہیوال میں موٹر بائیک ایمر جنسی سروس کا آغاز ہو گیا

ساہیوال(بیور ورپورٹ)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے اور انہیں ایمرجنسی میں فوری مدد فراہم کرنے کیلئے ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو تحصیل لیول تک پہنچایا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ انسانی جان و مال کو بچایا جا سکے۔وہ یہاں جناح ہال میں موٹر بائیک ایمرجنسی سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں شہر کے گنجان علاقوں میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے 50موٹر سائیکل ریسکیو 1122کے حوالے کئے گئے۔تقریب میں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی‘ڈائریکٹر جنرل ریسکیو سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ‘میئر ساہیوال اسد علی خان بلوچ ‘ڈپٹی میئر چوہدری ساجد نعیم ہیپی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالدعبداللہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی بھر توجہ ایمرجنسی سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر مرکوز رکھی اور ان کی ترکی سے تربیت کا اہتمام کیا تا کہ قیمتی انسانی جانوں کو فوری بچایا جاسکے۔انہوں نے ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں کے جذبہ انسانی کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے رنگ و نسل‘سیاسی وابستگی اور لسانی تفریق سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کی۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ساہیوال کی ترقی کیلئے ریکارڈز فنڈز فراہم کئے اور پچھلے آٹھ سال کے دوران شہر کا شمار صوبے کے ترقی یافتہ شہروں میں ہونے لگا ہے اور ترقی کا یہ سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ ریسکیو سروسز ابتک عوام کے 250ارب روپے کے املاک کی حفاظت کر چکی ہے اور ہمار ا ریسپانس ٹائم 5منٹ ہے ۔ ریسکیو 1122نے میرٹ اور ٹریننگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنی اعلی کارکردگی کی بدولت دوسرے صوبوں کو بھی یہ سروس شروع کرنے میں معاونت کی۔بعدازاں ریسکیو ز میں 50موٹر سائیکلز تقسیم کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں