ساہیوال میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں

ساہیوال ( بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزدملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘طلائی زیورات موٹرسائیکل اور گائے وغیرہ لے اڑے۔ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 135/9-Lمیں ہو ئی یہاں مغیث اسلم اپنی بیوی کے ہمراہ کار پر ملتان سے لاہور جارہاتھاکہ راستے میں 4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘طلائی زیورات و گھڑی وغیرہ کل مالیتی4لاکھ70ہز ار روپے چھین کرفرارہوگئے۔چوری کی وارداتوں 86/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے شاہد پرویز کے گھرکے سامنے سے اس کی موٹرسائیکل نمبری3861/SLAمالیتی1لا کھ روپے اور 48/G-Dمیں عابد نے رانجھا کے احاطہ مویشیاں سے گائے معہ بچھڑا مالیتی1لاکھ روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں