ساہیوال میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش

ساہیوال ( بیورورپورٹ) سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی ‘سوئی ناردرن کی جانب سے سردیوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے ٹھس ‘ گھریلو زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی‘وزیراعظم سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سردموسم میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ طلباء و طالبات بغیر ناشتہ کے سکول جانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ سوئی ناردرن چیئر مین نے امسال سردیوں میں لوڈشیڈنگ نہ کر نے کا دعویٰ کیاتھا اس کے باوجود طویل گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے گھریلو زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔
خوا تین ناشتہ ‘کھانا وغیرہ پکانے کیلئے سارا سارادن رات گیس کاانتظار کرتی رہتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گیس کی لوڈشیڈنگ سے فیکٹریاں ‘ملزاور کارخانے بند ہونے سے مزدورطبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگیاہے۔انہوںنے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں