کمشنر ساہیوال کا 87 سکس آر کی صفائی کا جائزہ

ساہیوال(ایس این این )کمشنر علی بہادر قاضی نے کہا کہ ہے ساہیوال ڈویژن میں وزیر اعلی پنجاب کا صاف دیہات پروگرام ہر یونین کونسل میں شروع کر دیا گیاہے جس میں تمام دیہات سے گندگی کو اٹھانا ، گلیوں اور نالیوں کی صفائی کویقینی بنانا ہے تا کہ دیہی عوام کو بھی صحت مند اور صاف ستھرا ماحول دیا جا سکے -انہو ں نے یہ بات نواحی گائوں 87/6-Rمیں صفائی کے پروگرام کا معائنہ کرتے ہوئے کہی -ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس ،اے سی جنرل راؤ اشفاق الرحمن ،اے سی ساہیوال کنول نظام بھٹو ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا محمد طاہر اور تحصیلدار رانا محمد یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے -انہوں نے صفائی کے کام کوسراہا اور متعلقہ یونین کونسل کے چیئر مین کو ہدایت کی کہ صاف کی گئی تمام جگہوں پر پودے لگائے جائیں تا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے اور لوگ دوبارہ گندگی نہ پھینکیں -انہوں نے گائوں کی تمام گلیوں اور نالیوں کی فوری صفائی کی بھی ہدایت کی اور زور دیا کہ دیہی عوام میں اس پروگرام کی افادیت اجاگر کرنے کے لئے خصوصی آگہی مہم چلائی جائے تا کہ عوام خود اپنی گلیوں اور محلوں کی صفائی کر سکیں -انہوں نے ضلعی افسران پر زور دیا کہ وہ اس اہم پروگرام کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنائیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں