چیچہ وطنی: چیچہ وطنی ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 22سالہ نوجوان کراچی سے لاہو رجانیوالی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 22سالہ ٹرک کنڈیکٹر اعجاز احمد ولد محمد علی ورک شاپ پر ٹرک ٹھیک کروا رہا تھا کہ اچانک فون آ گیا وہ فون سنتے ہوئے ریلوے لائن کی طرف چلا گیا اور لاہور سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔متوفی سکنہ 10گیارہ ایل کا رہائشی تھا.
