ساہیوال (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے راہنما اے ڈی چوہدری نے کہاہے کہ تمام مسائل کاحل اسلامی نظام حیات میں ہے دنیا کی ہر چیز حضور نبی کریم ؐ کے صدقے میں ملی ہے۔ ہمارا تن من دھن نبی کریم ؐ کی نامو س پر قربان ہے۔ اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں نفرت کی بجائے محبت کا درس دینا چاہیے کسی پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے۔ آپ ؐ پوری دنیا کیلئے رحمت بن کرآئے اور آپ ؐ کے نقش قدم پر چل کر اور آپ ؐ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں کو اسلام کے مطابق ڈھالنے میں ہی نجات ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اسلامی اصولوں کواپنی زندگی میں لاگو کریں تاکہ ہم دنیاو آخرت میں سر خرہوسکیں۔ انہوںنے کہاکہ پشاور زرعی یونیورسٹی پرحملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں دہشت گردی پر مکمل قابوپانے میں ناکام ہوچکی ہے۔
