ساہیوال میں 40 کروڑکی لاگت سے کینسر ہسپتال کی تعمیر

ساہیوال (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما ومعروف سماجی شخصیت میاں نوید مشتاق فرشتہ نے کہاہے کہ ساہیوال میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔میجررفیق صفدر فرشتہ کینسر ہسپتال کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ کینسر ہسپتال پر 40کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ عالم بشیر کوہلی ٹرسٹ اور فرشتہ فیملی کے اشتراک سے بنایاجانے والا کینسر ہسپتال ساہیوال کے باسیوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کو اب لاہور یا دیگر بڑی لیبارٹریوں میںجانے کی بجائے ساہیوال میں ہی بروقت کینسر کے ٹیسٹ وغیرہ کرکے ادویات فراہم کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ساہیوال میں کینسر ہسپتال بنانے کی وجہ غریب و عام افراد جو کینسر کے مہنگے ٹیسٹ نہیں کروا سکتا ان کی خدمت کرناہے۔ انہوںنے کہاکہ فرشتہ فیملی کی جانب سے بنائے جانے والے منصوبے عبدالقیوم ہسپتال ودیگر فلاحی منصوبوںکی طرح کینسرہسپتال بھی کامیاب ہوگا اور فرشتہ فیملی خدمت خلق کے عمل کو جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں