چیچہ وطنی: تیز رفتار کار کی ٹرالی سے ٹکر، ایک لڑکی جاں بحق

چیچہ وطنی:(اویس سکندر سے)چکنمبر95/12 ایل کےسامنےاینٹوں والےٹرالر کےساتھ کار کی ٹکر، جواں سال لڑکی موقع پر جاں بحق. تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 95 بارہ ایل کے سامنے ایک تیز رفتار گاڑی اینٹوں سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے نوجوان لڑکی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا. حادثہ اتنا شدیدتھا کہ لاش اور زخمیوں کوگاڑی کے دروازے توڑ کرنکالاگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں