جہاز گراؤنڈ میں ہوائی فائرنگ معمول بن گئی

ساہیوال(نامہ نگار) جہاز گراؤنڈ میں آئے روز ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا، سیاسی اختلاف نے لڑائی جھگڑے کی صورت اختیار کر لی. تفصیلات کے مطابق جہاز گراؤنڈ ساہیوال کی گلی نمبر 9 میں دو گروہوں کے مابین سیاسی اختلاف نے باقاعدہ لڑائی کی شکل اختیار کر لی ہے. ایک ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں کے مابین ستمبر کی بیشتر راتوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھاجس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم علاقہ میں خوف کی فضا پھیل گیا. اہل محلہ کے مطابق دونوں گروہوں کا تعلق حکومتی پارٹی سے ہے اور فریقین کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جس بنا پر پولیس اور دیگر انتطامی ادارے معاملے کو نظر انداز کر رہے ہیں. گذشتہ دنوں 12 ربیع الاول کے موقع پر دو گروہوں میں جھگڑآ بھی ہوا تھا . آج اتوار اور پیر کی درمیانی شب پونے دو بجے بھئ گلی نمبر9 میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے محلے میں خوف و ہراس پھیل گیا. ذرائع کے مطابق روزانہ فائرنگ کے واقعات سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جارہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں