چیچہ وطنی: نواحی گاؤں 41 بارہ ایل میں ممبر قومی اسمبلی چوھدری محمد طفیل جٹ نے 3 کروڑ 80 ھزار روپے کی لاگت سے مکمل ہو نے والے فراہمی گیس کے منصوبہ افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے چوھدری محمد طفیل جٹ نے کہا ھم نے الیکشن میں کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا، اب انشاللہ گاؤں کے ھر گھر میں گیس جلے گی. انھوں نے کہا میں حلقہ کی عوام سے کیے وعدے پورے کروں گا اور عوامی خدمت کو جاری رکھوں گا ۔اس موقع ایم پی اے چودھدری محمد حنیف جٹ ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر حافظ محمد بلال اورکئی سیاسی رہنما موجود تھے.
