ساہیوال: جعلی زرعی سپرے فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

ساہیوال (بیورورپورٹ)سپرے کی بوتلوں پر جعلی لیبل لگا کر زرعی سپرے فروخت کرنے پر دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 99/9-Lمیں قیوم وغیرہ 2ملزمان سپرے کی بوتلوں پر لیبل تبدیل کرکے جعلی سپرے کی بوتلیں فروخت کررہے تھے کہ زراعت انسپکٹر محمد اقبال کو اطلاع مل گئی اور مذکورہ آفیسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر دونوں ملزمان کو جعلی زرعی ادویات فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ پولیس نے مذکورہ آفیسر کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں