ساہیوال (بیورورپورٹ) انجمن ترقی پسند مصنفین ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام معروف شاعر و افسانہ نگار ایزدعزیز کے ساتھ ساہیوال آرٹس کونسل کے مجید امجد ہال میں ایک شام منائی گئی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر اورنگزیب نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر جلیل بٹ نے انجام دیئے۔معروف کالم نگار وشاعر اوصاف شیخ اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی مہمانان اعزاز تھے۔مقررین میں اللہ یار ثاقب‘ مرتضی ساجد‘ نعیم نقوی‘ ڈاکٹر ریاض ہمدانی‘ ڈاکٹر مشتاق عادل اور پروفیسر اورنگزیب شامل تھے۔ تقریب میں پروفیسر اورنگزیب نے سلیم کاٹھیا اور رانا محمودافضل سے بطور ممبران مجلس عاملہ ان کے عہدوں کا حلف بھی لیا۔تقریب میں ادب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
