سکولز کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے: حساس اداروں کا انتباہ

راولپنڈی: راولپنڈی کے تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اپنے سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لیے مراسلے ارسال کر دئیے گئے. ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں سکولز اور کالجز کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلع بھر کے کالجز کے سیکیورٹی انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنائے. سیکیورٹی خدشات کا مراسلہ پشاور حملے سے قبل جاری کیا گیا تھا. تاہم خفیہ اداروں کے مطابق دہشت گرد اپنی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیلے پنجاب میں حملہ کر سکتے ہیں.پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کے بعد کالعدم تنظیموں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے. مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر سکولز کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لیے فوری طور پر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے حفاظتی انتظامات بہتر بنائے جائیں.ذرائع کے مطابق پاکستان کے حساس اداروں نے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ دہشت گرد سکولز کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لیے حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جائے.پشاور حملے سے قبل جاری کیا گیا مراسلہ ملاحظہ فرمائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں