ساہیوال: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے

ساہیوال(بیورورپورٹ)منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے کامیاب چھاپے‘ 2790گرام چرس اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد‘پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے90/9-Lمیں شاہد ندیم سے 1320گرام چرس‘جہاز چوک میں محمد سلیم سے 1470گرام چرس‘شاداب ٹاؤن میں مزمل سے17لیٹرشراب‘ پاکپتن چوک میں عامر سے 16لیٹر‘شرقی بائی پاس پر تنویر عباس سے 14لیٹر‘ جی ٹی روڈ پر محمد فیضان سے 11لیٹر‘ ریلوے روڈ پر عرفان سے 19لیٹر‘ جہاز گراؤنڈ میں عبدالمجید سے 20لیٹر‘ 104/7-Rمیں زاہد علی سے 26لیٹراور103/7-Rمیں علی حسین سے 15لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں