ساہیوال میں لاکھوں روپے اور موٹر سائیکل چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نے لاکھوں روپے نقدی‘ موبائل فون‘طلائی زیوات اور موٹرسائیکل وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 98/9-Lمیں ہو ئی یہاں زاہد عدنان شام 6بجے اپنی کھاد کی دوکان بند کرکے گھر واپس جارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی مالیتی5لاکھ25ہزارروپے اور ضروری کاغذات وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات 69/4-Rمیں ہو ئی یہاں محمد ضیاء الحق رات کے وقت موٹرسائیکل نمبری6846/OKKپر پاکپتن سے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں منظور وغیرہ 4ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی موبالئل فون اور موٹرسائیکل کل مالیتی64300 روپے چھین کر فرارہوگئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ناصر وغیرہ تین ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔چوری کی واردات 67/4-Rیں ہو ئی یہاں اللہ یار وغیرہ 7ملزمان نے قاسم علی کے گھرکے تالے توڑ کر گھر سے نقدی وطلائی زیورات کل مالیتی10لاکھ روپے چرالئے۔ پولیس نے ایک ملزم عمران کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں