پنڈی بھٹیاں، سفاک ماں نے 3 بچے قتل کر ڈالے

پنڈی بھٹیاں: پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاوں بھوبھڑہ میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے 3 بچوں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دیں،پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے بچوں کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے گاؤں بھوبھڑہ کی زرینہ اور اس کے شوہر عابد کے درمیان گھریلو معاملات پراکثر جھگڑا رہتا تھا۔
زرینہ نے روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے تین بچوں زہرہ فاطمہ، محمد فیضان اوراحمد رضا کو گلا دبا کر ہلاک کیا اور پھر تینوں کو نہر جھنگ برانچ میں پھینک دیا۔ملزمہ نے بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود سوزی کی کوشش بھی کی۔پولیس نے ملزمہ زرینہ کو گرفتارکرکے نہر سے بچوں کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 2 سے 6 سال کے درمیان تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں