ساہیوال میں گیس پریشر کم، کمپریسر کا استعمال بڑھ گیا

ساہیوال(دلاور سلطان سے) گیس پریشر کم ہونے سے گھروں میں کمپریسر کا استعمال بڑھ گیا، بڑے حادثے کا اندیشہ،پریشر پوراہے،کمپریسر کے استعمال پر کارروائی کا فیصلہ، سوئی گیس ذرائع۔تفصٰلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے بعد گیس پریشر کم ہونے سے گھریلو سطح پر کمپریسر کا استعمال بڑھ گیاہے،جس کے باعث گیس کی مین پائپ لائنوں سے دوراورگنجان آبادیوں میں دن کے اوقات میں بھی گیس پریشرمیں کمی کی شکایات عام ہوگئی ہیں۔گیس کمپریسرمیں اضافے کا رجحان انتہائی خوفناک ہے جوکسی بھی گھرکو بڑے حادثے کی لپیٹ میں لے سکتاہے۔ذرائع کے مطابق گیس کمپریسرکا استعمال غیر قانونی ہونے کے باعث اسے بنانے کیلئے کوئی لائسنس یافتہ یامستند کمپنی موجود نہیں جس کے باعث یہ کمپریسر دیسی ساختہ یاسمگل شدہ ناقص معیار کے ہوتے ہیں،علاوہ ازیں سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کمپریسر کا استعمال غیر قانونی قراردینے کے باعث گھریلو صارفین چوری چھپے اس کا استعمال کررہے ہیں. جہاز گراؤنڈ، طارق بن زیاد کالونی، کوٹ خادم علی، فرید ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں کمپریسر کا استعمال عام ہے. ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک کمپریسر سے 20گھروں کا گیس پریشر متاثرہوتا ہے۔محکمہ سوئی گیس کے ایگزیکٹوانجینئر محمداسلم نے بتایاکہ گیس ریجن میں گیس کاپریشر پوراہے تاہم کمپریسر کا استعمال کرنے والوں کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں