میونسپل کارپوریشن کا اجلاس،ساہیوال کو بگ سٹی کا درجہ دلانے کی قرارداد منظور

ساہیوال(دلاور سلطان سے) میونسپل کارپوریشن نے ساہیوال ڈویژن کو بگ سٹی کا درجہ دلانے کیلئے قراردادمنظورکرلی۔قراردادسلیم چوہدری نے پیش کی جسے ہاؤس میں متفقہ طور پر منظورکرلیا۔گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ڈپٹی میئر ساجدنعیم ہیپی‘ممبران میونسپل کارپوریشن محمدسلیم چوہدری‘عائشہ یونس‘فردوس بیگم ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ضلع ساہیوال کواپ گریڈ کرکے ڈویژن کا درجہ دیئے ہوئے کئی سال ہوگئے ہیں۔ساہیوال کو بگ سٹی کادرجہ دینے کیلئے حکومت کو بذریعہ تحریر چٹھی لکھاجائے تاکہ ڈویژن میں ایک خوشحالی کے دورکا آغاز ہوسکے۔ہاؤس نے متفقہ طور پر قراردادکو منظور کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں