چیچہ وطنی: چیچہ وطنی کے گاؤں 112 بارہ ایل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس پر مسلح افراد کا حملہ ،ھوائی فائرنگ ۔ مسلح افراد کےڈنڈوں اور سوٹوں کے وار سے امام مسجد سمیت3 افراد زخمی ۔تفصیلات کے مطابق فرقہ ورانہ نعرے لگانے پر مسلح افراد نے نواحی گاؤں 112 بارہ ایل میں نکالے جانے والے عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پر حملہ کر دیا اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی. بعض افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کر کے جلوس کے شرکا کو زخمی کر دیا.زخمیوں میں گاؤں کی مسجدکے امام احمد دین ،مجاھد،اور ایک نام معلوم شخص شامل ھیں ۔پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرلیا اور زخمی افراد کو طبی امداد کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کی تحقیات شروع کر دی گئی ہیں.
