پاکستان اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے بے خبر تھا: اوبامہ

نئی دہلی: سابق امریکی صدربارک اوبامانے کہا ہے کہ پاکستان اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کے بارے میں لاعلم تھا۔بھارت میں ہونے والے لیڈرشپ سمٹ کے ایک سیشن میں بات چیت کے دوران سابق امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیاپاکستان نےاسامہ کوچھپایاہواتھایااس کی موجودگی سے نا واقف تھا۔جواب میں بارک اوباما نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت نہیں کہ حکومت پاکستان اسامہ کی موجودگی سے آگاہ تھی۔اوباما سے سوال کیا گیا کہ اسامہ بن لادن سےبےخبری پاکستان کی نااہلی تھی یااسے نظرانداز کیا جارہا تھا؟، جواب میں سابق امریکی صدرنے کہا کہ اپنے الفاظ کے ذریعے مجھے خطرے میں ڈالنا بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں