پشاورحملہ ،11 افراد شہید، پاک فوج نے دہشت گرد مار ڈالے

پشاور: پشا ور میں زرعی ڈائریکٹو ریٹ اور یونیورسٹی ہاسٹل پر حملہ کرنے والے 3 سے 4 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے. پاک فوج کی جاریکردہ پریس ریلیز کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے دوران تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے. پشاور میں آج صبح سوا سات بجے کے قریب برقعے پہن کر زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی. اطلاع ملتے ہیں سیکیورٹی فورسز،پولیس اور پاک فوج کے دستے وہاں آ پہنچے اور تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا. واقعے کے دوران 11 افراد شہید ہوئے جبکہ 7 طلبا کو بحفاظت نکال لیا گیا.آپریشن کے بعد علاقے کا کنٹرول سیکیورٹی فورسز نے مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں