عوام پر گرا مہنگائی بم، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں عوام پر پھر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول کی نئی قیمت 77 روپے 47 پیسے، ہائی ا سپیڈ ڈیزل 85 روپے 95 پیسے اور مٹی کا تیل 57 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 52 روپے 12 پیسے فی لٹر ہوگی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں