پشاور، نامعلوم افراد کا زرعی یونیورسٹی پر حملہ، 4 زخمی

پشاور: پشاور کی زرعی یونیورسٹی ڈائیریکٹوریٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہےزور دار دھماکا بھی سنا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں زرعی یونیورسٹی کے قریب ایگریکلچر ڈائیریکٹوریٹ پر 3 مسلح افراد نے حملہ کیا ہےجو خواتین کے برقعے پہن کر آئے تھے ۔ علاقہ فائرنگ سے گونج رہا ہے اور اسی دوران ایک زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی ہے۔پولیس نے علقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جب کہ حملہ آور یونیورسٹی کے ہاسٹل میں داخل ہو چکے ہیں. حملہ آور رکشے میں بیٹھ کر آئے تھے ، یونیوسٹی روڈ پر فائرنگ کا سلسلہ جا ری ہے. سیکیورٹی اداروں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا ہے. ذرائع کے مطابق یہ حملہ آور کسی ذاتی جھگڑے کی وجہ سے ہاسٹل میں داخل ہوئے یا دہشت گرد ہیں ، یہ کہنا قبل از وقت ہو گا لیکن حملہ آوروں کا اس طرح آنا ان کے دہشت گرد ہونے کی عکاسی کر رہا ہے. فائرنگ سے 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔ یونی ورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔زرعی ڈائریکٹوریٹ کے ایک ملازم کے مطابق عموماً یہاں 3 سے 4 سو کے قریب طلباء ہوتے ہیں تاہم چونکہ یہ سال کا آخر ہے، اس لیے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہاں 100 کے قریب طلباء موجود ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں