ساہیوال(بیورورپورٹ)12ربیع الاول کے سلسلہ میں ممبرقومی اسمبلی پیرسیدعمران احمدشاہ کی سرپرستی میں آج رات بعدنمازعشاء حضوری باغ میں محفل سماع کااہتمام ہو گی. جس میں معروف عالمی شہرت یافتہ قوال عارف فیروز نبی کریم ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ اس موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے۔ محفل سماع میں ممبران اسمبلی‘ سیاسی‘سماجی‘ مذہبی وتجارتی حلقوں کے علاوہ معززین شہر کثیرتعداد میں شرکت کرینگے۔
