ساہیوال: جدیدشہری سہولتوں کے لیے 26 بلین سے زائد کے فنڈز منظور

ساہیوال (ایس این این)ایگزیکٹو کمیٹی آف دی نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ اور ساہیوال میں شہریوں کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر اور بہترین نظم و نسق اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے 26.325بلین روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر پروگرام قیصر سلیم نے مجوزہ ترقیاتی منصوبہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ایک خصوصی ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے زیر نگرانی اس پروگرام کے تحت ضلع ساہیوال کو سالڈ ویسٹ،پینے کے صاف پانی کی سپلائی، نکاسی آب کے مسائل کے حل،پرانے اور بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی،نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب، ٹریفک مینجمنٹ، پبلک پارکس کی بحالی، سیوریج سسٹم کی بحالی اور سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب،بس اسٹاپس کی تعمیر، گرین بیلٹس کی بحالی،واٹر سپلائی پر میٹر کی تنصیب جیسے مفاد عامہ کے منصوبوں پر کام کر کے ساہیوال اور سیالکوٹ کو محفوظ،موثر اور دیرپاانفراسٹرکچر فراہم کیا جا ئے گاجس سے ساہیوال اور سیالکوٹ کے لاکھوں شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو گا۔پنجاب کے باقی ماندہ انٹر میڈیٹ سٹیز میں اس منصوبہ پر عمل درآمد کا انحصار ساہیوال اور سیالکوٹ میں اس منصوبہ کے کامیاب انعقاد پر ہے اور اس سلسلہ میں مقامی حکام اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ ڈائریکٹر پروگرام قیصر سلیم نے مزید کہا کہ یہ پروگرام بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کے پیش نظر سہولیات کا دائرہ کار موجودہ ضروریات کے مطابق وسیع کیا گیا ہے تاکہ کا روباری عمل اور معاشی سرگرمی میں بہتری سے لاکھوں افراد مستفید ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں