ساہیوال(ایس این این )انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے ڈویژن کے تینوں اضلاع میں خصوصی سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کرپشن کے خاتمے میں معاشرے کے متحرک کردار پر روشنی ڈالی جائے گی -یہ بات اینٹی کرپشن کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی گئی -شیڈول کے مطابق4دسمبر کو ساہیوال،5کو اوکاڑہ اور 6دسمبر کو پاکپتن کے پوسٹ گریجویٹ کالجز میں تقریبات کا انعقاد ہو گا –
