ساہیوال(ایس این این)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے صحافیوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے حل میں انتظامیہ سے تعاون کریں تا کہ عوام کی مشکلات کم ہوں اور ان کی تکالیف کا فوری مداوا ہو سکے -انتظامیہ ساہیوال پریس کلب کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی تا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو فرائض میں در پیش مشکلات دور کی جا سکیں -وہ ساہیوال پریس کلب کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے جس میں صدر پریس کلب سید شفقت حسین گیلانی،جنرل سیکرٹری محمد نعیم شیخ،چیئر مین عزیز الحق گورائیہ،چوہدری محمد اسماعیل،چوہدری رشید اکمل،حافظ وحید احمد،مہر عباس،ولسن رضا،رانا وحید،رانا مزمل نے بھی شرکت کی -انہوں نے عوامی مسائل کی نشاندہی میں ساہیوال پریس کلب کے اراکین کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ معاشرے کو انتشار سے بچایا جا سکے -انہو ں نے یقین دلایا کہ ساہیوال کے صحافیوں کے لئے رہائشی کالونی کے قیام کو یقینی بنانے میں انتظامیہ اپنا بھر پور کوشش کرے گی جبکہ کلب کے دوسرے مسائل کوبھی حل کیا جائے گا -اس موقع پر صدر سید شفقت حسین گیلانی اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم شیخ نے کمشنر علی بہادر قاضی کو ساہیوال تعیناتی پر مبارکباد دی اور پریس کلب کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا –
