ساہیوال: جہاز گراؤنڈ کے نوجوان کی بیوی کو قتل کر کے خود کشی کی کوشش

ساہیوال: جہاز گراؤنڈ کے رہائشی شہزاد مسیح نے روٹھی بیوی کو منانے کی کوشش میں ناکام ہو کر بیوی کو قتل کر دیا اپنے سر میں گولی مار لی۔ تفصیلات کے مطابق جہاز گراؤنڈ کے شہزاد مسیح کی شادی محلہ تلیانوالہ کی صائمہ سے 8 ماہ قبل ہوئی تھی ۔شہزاد مسیح کے گھر والوں کے رویے سے ناراض ہو کر صائمہ اپنے گھر چلی گئی. گذشتہ روز شہزاد مسیح اسے منانے آیا تو دونوں میں تکرار ہوئی جو مار کٹائی تک جا پہنچی. شہزاد نے پستول سے فائرنگ کر کے صائمہ کو ڈھیر کر دیا اور اپنے سر میں بھی گولی مار لی. زخمی شہزاد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے. شہزاد مسیح کے محلے داروں کا کہنا ہے کہ شہزاد نےصائمہ کو گھر سے بھگا کر شادی کی تھی.محلے داروں کے مطابق لڑکی بھگانے پر صائمہ کے والدین کو شدید غصہ تھا اور وہ اپنی بیٹی کو کسی طرح پھسلا کر واپس لے گئے اور اس کے ذریعے شہزاد کو بلا کر دونوں کو گولی مار دی. جس سے لڑکی مقع پر ہلاک ہو گئی جب کہ شہزاد شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ہے.پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں