پولیس کومطلع کیے بغیر مکان کرایہ دینے پر مقدمات

ساہیوال(بیورورپورٹ) کرائے پر مکانات دیکر متعلقہ تھانے کو اطلاع نہ دینے والے 10ملزمان کے خلاف مقدمات درج‘9گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مسلم بن عقیل کالونی میں واجد حسین نے عامر کو‘محلہ فرید گنج میں مسعود نے رمضان کو‘طارق نے محمدافضل کو‘نیا ز نے اکرم جاوید کو اور محمدظفر نے طارق کو اپنے اپنے مکان کرائے پر دیئے لیکن دونوں فریقین نے متعلقہ تھانوں کو اطلاع نہ دی اور خلاف ورزی کرے مرتکب پائے گئے۔پولیس نے 9ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں