سیالوی صاحب کہیں گے تو میں بھی استعفیٰ دے دوں گا: زعیم قادری

لاہور(ویب نیوز): مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء زعیم حسین قادری نے استعفیٰ دینے کااعلان کردیا،انہوں نے کہاکہ تحفظات دورکرنے کیلئے رانا ثناء اللہ سیال شریف آئیں گے،حکم کا پابند ہوں ،حضرت کہیں گے تواستعفیٰ دے دوں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیراوقاف زعیم قادری نے سجادہ نشین خواجہ حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی۔
جس میں دھرنا ختم کرنے سے متعلق مذاکرات کیے گئے۔ خواجہ حمیدالدین سیالوی نے زعیم قادری سے کہا کہ راناثناءاللہ کو لےکر یہاں آئیں۔ راناثناءاللہ ٹی وی پر کہیں کہ قادیانیوں کوکافرسمجھتےہیں۔ رانا ثناءاللہ دوبارہ کلمہ پڑھیں اوراستعفار بھی پیش کریں۔ زعیم قادری نے کہاکہ دھرنا قیادت سے کہا کہ وزیرقانون رانا ثناء اللہ سیال شریف آئیں گے۔
رانا ثنا ء اللہ اپنی وضاحت پیش کریں گے اور تحفظات بھی دورکریں گے۔ میں حکم کا پابند ہوں ورنہ حضرت کہیں گے تواستعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں سے ایک دوروز میں معاملے کوحل کرلیا جائے گا۔ دھرنے والوں سے کل رات مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں ہرمکتبہ فکرکے لوگ موجود تھے۔ مظاہرین کے پانچ میں سے چارمطالبات تسلیم کرلیے۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد نے کہاکہ رانا ثنا راسخ العقیدہ اورختم نبوت پر یقین رکھنےوالے ہیں۔
زعیم قادری کی پیر خواجہ حمیدالدین سیالوی سے میٹنگ بہت اچھی ہوئی۔ رانا ثناء اللہ پیر صاحب کے پاس جاکر وضاحت پیش کریں۔ واضح رہے لاہورمیں دھرناقیادت مولانا اشرف جلالی نے خبردارکیاہے کہ وزیرقانون رانا ثنا ء اللہ کے استعفیٰ تک دھرناختم نہیں کریں گے۔ ہوسکتاہے ہمیں استعفیٰ کیلئے دوبارہ اسلام آباد جانا پڑجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں