چین : بس کے نیچے چھپ کر سفر کرنے والے بچوں کی تصاویر وائرل

بیجنگ: چین میں ایک بس کے نیچے چھپ کر 80 کلومیٹر کا سفر کرنے والے دو بچوں کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس سے حکومت کے فلاحی منصوبوں پر عوامی تنقید کا نیا باب کھل گیا ہے. خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں بچے جن کے نام ریاستی میڈیا نے ظاہر نہیں کیے، جنوبی علاقے گوانگ شی کے رہائشی ہیں اور وہ ہمسایہ صوبے گوانڈونگ جانا چاہتے تھے جہاں ان کے والدین کام کرتے ہیں۔ان کی گمشدگی کی اطلاع ان کے استاد نے 23 نومبر کو دی اورانہیں اسی روز ایک بس سٹیشن پر گاڑی کے نیچے تلاش کر لیا گیا۔تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی سے اٹے ہوئے دونوں بچے بس کے نچلے حصے سے چپکے ہوئے ہیں۔

چینی اخبار کے مطابق دونوں بچوں کی عمریں آٹھ اور نو برس ہیں اور جب بس ایک سٹیشن پر رکی تو انھیں سکیورٹی اہلکاروں نے ڈھونڈ نکالا۔لوگ حیران تھے کہ انھوں نے اس سفر کے دوران کم سے کم تین میل تک ڈھلانوں سے گزری اور یہ دونوں محفوظ رہے۔بس کے عملے کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ یہ دونوں بچے بہت دبلے پتلے تھے اس لیے بس کے نیچے بآسانی چھپ گئے۔عملے کا کہنا تھا کہ دونوں بچے کسی بھی قسم سے سوالات کے جواب دینے سے ہچکچا رہے تھے تاہم ایک شخص کا کہنا تھا کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ دونوں اپنے والدین کو یاد کر رہے تھے.واضح رہے کہ چین میں کروڑوں بچے ایسے ہیں جن کے والدین انھیں چھوڑکر دیہات سے شہروں کی جانب آتے ہیں۔ یہ دونوں بچے بورڈنگ سکول میں رہتے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں