اوکاڑہ: ہیلتھ کنونشن کا آغاز 2 دسمبر سے ہوگا

اوکاڑہ: ضلعی سطح پر ہیلتھ کنونشنز کے انعقاد کے انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر صائمہ احد چیمہ کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہر محمد ارشاد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 112 چوہدری ظفر اقبال، ایم ایس صاحبان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں، تحصیل ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کو فعال بنانے، مفت ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل کی دوردراز کے ہسپتالوں میں تعیناتی، ہیلتھ کونسلز کی فعالیت، پیشنٹ ریفرل سروس، رورل ایمبولینس سروس، سکریننگ کیمپوں کے قیام سمیت لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کرنے اور ہسپتالوں میں پرچی فیس کے خاتمہ کے لیے اہم اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی افادیت سے متعلق شہریوں کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 دسمبر سے 11 دسمبر تک ہیلتھ کنونشن کے انعقاد کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بہتری اور شہریوں کو زیادہ زیادہ سہولیات کی فراہمی اور اس کی مانیٹرنگ کے لیے سٹیزن فیڈ بیک ماڈل متعارف کروایا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائیٹس سی کی ادویات مریضوں کو ٹی سی ایس کے ذریعے ان کے گھروں تک پہنچانے اور 7/24 ہسپتالوں کی کامیابی سے سروس کی فراہمی کے لیے جو اقدامات کئے ہیں وہ سب کو معلوم ہیں۔
انہوں نے کہا ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں ہونے والی تقاریب میں سکولوں اور کالجوں میں آگاہی سمینار کروائے جائیں گے۔ہیلتھ میلوں کا انعقاد، بریسٹ فیڈنگ کی افادیت، ہسپتالوں میں بہترین ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات کی مفت فراہمی سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے اقدامات کئے گیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہونے والی تقاریب میں منتخب عوامی نمائندوں اور عمائدین علاقہ کو بھی شامل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں