سام سنگ کا پہلا ڈوئل سیلفی کیمرہ فون

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)سام سنگ ہر نئے سال کا آغاز اپنی گلیکسی اے سیریز کے اپ ڈیٹ ماڈل سے کرتا ہے اور 2018 میں بھی سب سے پہلے انہیں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔مگر اس بار گلیکسی اے سیریز کا ایک فون سب سے ہٹ کر ہوگا بلکہ وہ ایس اور نوٹ سیریز سے بھی بالکل منفرد ہوگا اور آئی فون میں بھی فی الحال وہ فیچر موجود نہیں۔گلیکسی اے ایٹ میں ایس ایٹ کی طرح انفٹنی ڈسپلے اور بیزل لیس اسکرین تو ہوگی۔
مگر اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سام سنگ کا پہلا فون ثابت ہونے والا ہے جس کے فرنٹ پر دو سیلفی کیمرے دیئے جارہے ہیں۔اس فون کے فرنٹ پینل کی تصویر لیک ہوکر سامنے اائی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایس ایٹ کی طرح اس میں بھی ہوم بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ دو سیلفی کیمرے دیئے جائیں گے۔رواں سال گلیکسی اے ایٹ میں 5.7 انچ کا ایس اے امولیڈ ڈسپلے دیا گیا تھا جو 2018 کے ماڈل میں مختلف ہوگا۔
ویسے ڈوئل سیلفی کیمرہ سام سنگ کے حوالے سے غیرمعمولی لگتا ہے کیونکہ اس کے ڈوئل کیمرہ فون ہی گنے چنے ہیں جیسے گلیکسی نوٹ ایٹ، مگر لگتا ہے کہ کمپنی اسے سیلفی کے شوقین افراد کے لیے تیار کررہی ہے۔اس کے دیگر فیچرز فی الحال سامنے نہیں آسکے ہیں تاہم توقع ہے کہ اسے جنوری کے آغاز میں لاس ویگاس میں شیڈول کنزیومر الیکٹرونکس شو میں متعارف کرایا جاسکتا ہے، جس کے ساتھ گلیکسی اے فائیو 2018 اور اے سیون بھی پیش کیے جائیں گے۔یہ دونوں فون بھی بیزل لیس اسکرین کے ساتھ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں