ساہیوال(بیورورپورٹ) جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کے چھاپے‘ 215لیٹرشراب‘ 7پسٹل و بندوقیں برآمد‘14ملزمان گرفتار۔ پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی کے دوران چھاپے مار کر بائی پاس پر ساجد مسیح سے 15لیٹرشراب‘ پاکپتن روڈ پر عبدالغفار سے 20لیٹرشراب‘شاہ دین چوک میں محمدشہزاد سے 20لیٹرشراب‘ 55/G-Dمیں آصف سے 30لیٹرشراب‘ حامد رضا سے 29لیٹرشراب‘عمردراز سے60 لیٹر شراب معہ چالو بھٹی96/9-L میں معاذ سے 41لیٹرشراب اورمختلف مقامات پر جاوید علی‘کامران‘محمد زبیر‘عرفان‘عمران جمیل‘محمد حسن اور سرفراز سے 4پسٹل 30بور اور 2بندوقیں 12بور برآمد کرکے گرفتارکرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔
