ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

وہاڑی: وہاڑی سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال نے مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان وہاڑی میں تحریک لبیک کے دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔طاہر اقبال کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ فیض آباد دھرنے کے شرکاء پر تشدد کے خلاف کیا ہے۔طاہر اقبال آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے اور بعد میں انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے اپنے حلقے سے مسلم لیگ ن کی سینئر رہ نما تہمینہ دولتانہ کو شکست دی تھی۔طاہر اقبال نے کہا کہ اگلے چند روز میں 20 سے 25 ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن سے راہیں جُدا کر لیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں