فیصل آباد: فیصل آباد میں سینکڑوں مظاہرین نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ڈیرے کا گھرائو کرلیا ،پتھر ائو کے جواب میں پولیس کی شیلنگ کے بعد کینال روڈ میدان جنگ بن گیا ۔مظاہرین کی بڑی تعداد خاردار تاریں ہٹاکر اور پولیس اہلکاروں کو دھکیل کر ڈیرے کے قریب پہنچ گئی ،کئی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق مظاہرین نے رانا ثنا اللہ کے ڈیرے اور گھر کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا ، رانا ثنا اللہ ڈیرے پر موجود نہیں تھے ،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ جاری رہا ۔
