چوری کی وارداتوں میں موٹر سائیکل اور گائے چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ)دومختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موٹرسائیکل اور گائے چراکرلے گئے۔چوری کی واردات حیدری محلہ میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد سلمان اکبر کے گھرکے باہر کھڑی اس کی موٹرسائیکل نمبری88/SLLمالیتی1 لاکھ5ہزار روپے چرالی۔ دوسری واردات نواحی گاؤں 103/7-Rمیں ہو ئی یہاں محمد علی عرف ممی وغیرہ 5ملزمان نے محمد یاسین کے احاطہ مویشیاں کے تالے توڑ کر گائے مالیتی 1لاکھ60ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں