ساہیوال (بیورورپورٹ)روڈ بلاک کرکے کار سرکار میں مداخلت کرنے والے 24افرادکے خلاف مقدمہ درج‘1گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالہ روڈ پر 120/9-lکے قریب حافظ مہران وغیرہ 24افراد نے اڈا کمیر پر روڈ بلاک کیا اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ساؤنڈ سسٹم استعمال کرتے ہوئے نقص امن عامہ کی خلاف ورزی کی۔ پولیس تھانہ کمیر نے ایک شخص آصف کو گرفتارکرکے 24 افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
