اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیمرا کو تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیدیا ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر پیمرا نے تمام کیبل آپریٹرز کو چینلز کو پہلی پوزیشنز پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے ۔پیمرا اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر تمام نیوز اور کرنٹ افیئرز کے چینلز کو بحال کی ہدایت کی ہے ،اس حوالے سے تمام نجی چینلز کو نئی گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں ۔پیمرا نے گزشتہ روز اسلام آباد ھرنا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے کئے گئے آپریشن کی وجہ سے نیوز چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم دیا تھا ۔اس ضمن میں پی ٹی اے کو سوشل ویب سائٹس بھی بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے.پیمرا کی پابندی کی وجہ سے عوام تازہ صورتحال جاننے سے محروم رہے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر جب کہ ویڈیوز سرچ انجن یوٹیوب بھی تاحال انٹرنیٹ براوزر پر بند ہیں ۔
