چیچہ وطنی میں مذہبی تنظیموں نے غربی بائی پاس بند کر دیا

چیچہ وطنی(ارشد فاروق سے) اسلام آباد دھرنے کے شرکا پر حکومتی تشدد کے خلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح چیچہ وطنی اور کسو وال میں بھی مذہبی تنظیموں کا احتجاج جاری ہے. چیچہ وطنی میں غربی بائی پاس کو مظاہرین نے بند کر رکھا ہے جس سے ملتان، کسو وال، میاں چنوں اور کراچی سے آنے والی گاڑیوں کی قطار لگ گئی ہے. مظاہرین نے حکومت مخالف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے ہیں اور لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگا رہے ہیں. پولیس اور انتظامیہ کی بڑی تعداد غربی بائی پاس پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے تا اہم ابھی تک کسی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں