ساہیوال، چوروں نے شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کر دیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی وارداتیں‘نامعلوم ملزمان نقدی‘طلائی زیورا ت‘ 2اے سی‘سامان الیکٹرونکس‘ موٹرسائیکل اور مویشی وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات لیبر کالونی میں ہوئی یہاں محمد سلیم اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سامان لیکر گھروا پس جارہے تھے کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیا اور نقدی وطلائی زیورات وغیرہ چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی وارداتوں طارق بن زیاد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے اعجازاحمد کے گھر سے سامان الیکٹرونکس‘2اے سی اور ایل سی ڈی وغیرہ مالیتی2لاکھ25ہزارروپے‘86/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے محمداعجاز کی موٹرسائیکل نمبری9190/SLLمالیتی 63ہزارروپے گھرکے باہر سے‘101/6A-Rمیں محمدشہزاد نے محمد ثاقب کا 6ماہ قبل چیک‘ 120/9-Lمیں محمد اکرام وغیرہ 3ملزمان نے غلام صابر کا کٹا مالیتی80ہزارروپے چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں