ندیم کامران کی زیرصدارت اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔جس میں ایم این اے چوہدری محمد اشرف‘ایم پی اے ملک ارشد‘حنیف جٹ‘ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی‘ڈی پی او عاطف اکرام‘میئر اسد خان بلوچ اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور امن و امان کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ اور خادم پنجاب صاف دیہا ت پروگرام کااجلاس چیئر مین ضلع کونسل چوہدری زاہد اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کے دیہی ترقیاتی و خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر ملک ندیم کامران، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی‘میئر اسد خان بلوچ‘ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی‘اسسٹنٹ کمشنر کنول نظام بھٹو‘ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔چوہدری زاہد اقبال نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکچ کے تحت یونین کونسل کی سطح پر دیہاتوں میں ترقیاتی پروگرام شروع کیا گیا ہے اس پروگرام پر عملدر آمد سے دیہات میں سولنگ،نالی اور نکاسی آب جیسے منصوبوں پر عملدر آمد کیا جائے گا اور 20نومبر سے ون ٹائم کلینگ کا بھی آغاز کیاگیا ہے۔صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام بلدیاتی نمائندے اس پروگرام میں بھر پور شرکت کریں اور دیہاتوں کی صفائی کے اس منصوبے کو کامیاب بنائیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ 20نومبر تا 20دسمبر تک اس پروگرام پر مکمل عملدر آمد کرایا جائے اور صفائی کے اس عمل کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے لئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے اجلاس کو بتایا کہ اس پروگرام کی موثر نگرانی و عملدر آمد کے لئے تحصیل و ضلعی افسران کی خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں