ساہیوال(بیورورپورٹ) ختم نبوت قانون میں چھیڑ چھاڑ کے سلسلہ میں دھرنا کے خلاف راولپنڈی میں آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہو ئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں نے ساہیوال پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مفتی امام بخش ندیم‘ لیاقت امین مصطفائی ودیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے آپریشن کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کوفوری شائع کیاجائے اور ختم نبوت کے قانون سے چھیڑ چھاڑ کے مرتکب مجرموں کو سزادی جائے۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو فوری برطرف اور نظر بند کارکنوں کو رہا کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کو تحفظ دینے کی باتیں کرنے والے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کو بھی برطرف کیاجائے۔ بعدازاں مظاہرین نے جوگی چوک میں احتجاج کیا اور شدید نعرہ بازی کی۔
