ٹی وی نشریات، سوشل میڈیا کے بعد موبائل فون سروس بھی بند کرنے پر غور

اسلام آباد: پاکستان بھر میں نجی ٹی وی چینلزکی نشریات اور سوشل میڈیا کی ویب سائٹس بندکرنے کے بعد حکومت نے اب ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے. ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس آج رات کسی وقت بند کر سکتی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنے کے مظاہرین کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے کاٹنے کے لیے حکومت ذرائع ابلاغ پر جزوی پابندی عائد کر کے آمریت سے آگے جا چکی ہے.ملک کے دیگر حصوں میں اسلام آباد میں ہونے والے آپریشن کے بعد مذہبی تنظیموں کے کارکنوں نے سڑکیں بند کر رکھی ہیں.مسافروں ،ملازمین اور طلبا و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.موبائل فون سروس کی بندش کی صورت میں تنظیمی روابط منقطع ہو جائیں گے . حکومت اس عمل سے عوامی جوش کو سرد خانے کی نذر کرنا چاہتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں